حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی ، فی یونٹ 3 روپے 25 پیسے مہنگا

06-01-2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جون، جولائی اور اگست 3 ماہ کے لئے ہو گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔