صوبے اور ملک کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے، فیصل کریم کنڈی
06-01-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے صوبے اور ملک کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، پاک رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے گورنر کو سلامی پیش کی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حاضری کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا نے کہا وہ دن دور نہیں جب ملک اندھیروں سے نکل کر اجالوں کی طرف جائے گا، خیبرپختونخوا کا گورنر ہاؤس کسی سازش کا حصہ نہیں ہو گا، وزیراعلیٰ کے پی سے کہا ہے کہ وفاق میں جائیں، وزیراعظم کو اپنے مسائل بتائیں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواکی ترقی اور صوبے میں روزگار میں اضافے کیلئے مل کر کام کرینگے، وزیراعلیٰ کے پی ایسی زبان استعمال کرتے تھے جس سے مسائل کا حل نہیں نکلتا تھا، خیبرپختونخوا کی ترقی اور امن وامان کیلئے وزیراعلیٰ سمیت سب کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، پوری کوشش ہے غریب، مزدور اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملے۔