ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کا اہم آل راؤنڈر زخمی

06-01-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم بیٹنگ کرتے ہوئے دائیں پسلی میں تکلیف محسوس کررہے تھے جس کے باعث انہیں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں آرام کروایا، میڈیکل ٹیم نے عماد وسیم کی انجری کی نوعیت کا اندازہ لگانے کیلئے سکین کروا لیا ہے جس کی رپورٹ جلد موصول ہوجائے گی۔ میگا ایونٹ سے قبل عماد وسیم کی انجری نے پاکستان کو بڑا دھچکا دیدیا ہے، قومی ٹیم میں انکے متبادل کے طور پر ابرار احمد شامل ہیں۔