فلم ’نابالغ افراد‘ کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان

06-01-2024

(ویب ڈیسک) ایوارڈ یافتہ فلم ساز نبیل قریشی نے اپنی رومانٹک کامیڈی فلم ’نابالغ افراد‘ کو بڑی عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔

نبیل قریشی نے انسٹاگرام پر ’نابالغ افراد‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اسے عید الاضحٰی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔ فلم ساز نے ’نابالغ افراد‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کیں تاہم بتایا کہ فلم بالغ افراد کے لیے بنائی گئی ہے۔ ’نابالغ افراد‘ کو انہوں نے ازائم الفریزہ کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے اور اسے اپنے ہی پروڈکشن ہاؤس فلم والا پکچر کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں عاشر وجاہت اور ثمر جعفری سمیت رمحہ احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں، فلم کی نصف کاسٹ نئی نسل پر مبنی ہے جن کی عمریں 15 سے 25 سال کے درمیان ہیں جبکہ نصف کاسٹ سینئر اداکاروں پر مبنی ہے۔