اداکارعثمان مختار نے بجلی کے زیادہ بل کا حل ڈھونڈ نکالا

06-01-2024

(ویب ڈیسک) گرمیوں میں بجلی کے بل میں اضافہ ہوجاتا ہے البتہ عام آدمی کے ساتھ شوبز ستارے بھی اس مسئلے سے دوچار ہیں لیکن اداکار عثمان مختار نے اس مسئلے کا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں عثمان مختار سے سوال کیا گیا کہ 2024 کے لیے آپ کی ریزولیشن کیا تھی؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے عثمان نے کہا کہ بہت سے لوگ حیران ہوجائیں گے لیکن میں نے سوچا تھا کہ اس سال گھر میں لازمی سولز پینلز لگواؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل اتنا زیادہ آتا ہے کہ زندگی اجیرن ہوجاتی ہے ، اب اللہ کا شکر ہے کہ میں سکون میں ہوں۔ اداکار نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ لوگ سوچیں گے عثمان مختار کی نیو ایئر ریزولیشن یہ تھی، جی بالکل ایسا ہی ہے۔ واضح رہے کہ اداکار عثمان مختار اپنی نئی فلم عمر و عیار میں ’عمر‘ کے کردار میں نظر آئیں گے ، فلم عیدالاضحٰی پر پاکستان بھرمیں ریلیز کی جائے گی۔