کاہنہ: شہزادہ روڈ پر شہری دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی
06-01-2024
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کاہنہ کے علاقے شہزادہ روڈ پر پیش آیا۔ دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری سے 10 ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ زخمی شہری کو ہسپتال منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔