ٹی20 ورلڈ کپ: قومی کرکٹ ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی
06-01-2024
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ یورپ میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد لندن سے امریکا پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ڈیلاس پہنچ گئی ہے، جہاں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے ڈیلاس میں ہی ہو گا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے، ایونٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔