ٹی 20 ورلڈ کپ میں اعظم خان کی ناقص کارکردگی، وکٹ کیپر کی سکواڈ میں شمولیت پر سوال اٹھنے لگے

05-31-2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر اعظم خان کی انگلینڈ کیخلاف ناقص وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کارکردگی پر فینز بھڑک اُٹھے۔

رپورٹ کےمطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آخری چوتھے اور آخری میچ میں اعظم خان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 گیندوں کا سامنا کیا لیکن صفر پر پویلین لوٹ گئے بعدازاں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے سیدھا کیچ ڈراپ کردیا۔دوران بیٹنگ وکٹ کیپر بیٹر انگلش فاسٹ باولر مارک ووڈ کے باؤنسر کو بھی سمجھ نہیں سکے تھے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں قومی ٹیم 19.5 اوورز میں محض 157 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی۔میچ میں  اعظم خان کی ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں نے سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’معین خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے‘‘۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’’ دنیا کی کوئی بھی ٹیم اعظم خان کو اس وقت تک نہیں کھلائے گی جب تک کہ وہ اپنی فٹنس ٹھیک نہیں کرلیتے‘‘۔