ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ
05-31-2024
(لاہورنیوز) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مہنگائی کا مجموعی پارہ 21 اعشاریہ 40 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 6 روپے 63 پیسے، پیاز فی کلو 3 روپے 51 پیسے ،دال ماش 10 روپے 92 پیسے فی کلو اور کیلے فی درجن 2 روپے 57 پیسے مہنگے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران تازہ دودھ، آلو سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ مطابق رواں ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 15 روپے 77 پیسے، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 34 روپے 33 پیسے سستا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 17 پیسے کی کمی آئی، رواں ہفتے چکن، دال مونگ ،دال مسور چاول بھی سستے ہوئے۔