روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ

05-31-2024

(لاہورنیوز) روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 18 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 32 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پربند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔