نوازشریف سے نارویجن سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر گفتگو
05-31-2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف سے پاکستان میں ناروے کے سفیر پَیراَلبرٹ اِیلسوس نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور ناروے کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ ن لیگ کے صدر محمد نوازشریف نے کہا کہ ناروے میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان مضبوط رابطے اور تعاون بڑھانے کا ذریعہ ہیں، دونوں ممالک میں سرمایہ کاری، تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ ناروے کے سفیر نے محمد نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارک دی جبکہ صدر مسلم لیگ ن نے ناروے کے سفیر کا آمد اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔