سمن آباد: شہری سے گن پوائنٹ پر بکرے چھیننے والے ملزمان گرفتار
05-31-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سمن آباد میں گن پوائنٹ پر شہری سے بکرے چھیننے والے ملزمان قانون کے شکنجے میں آگئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے شہری سے گن پوائنٹ پر بکرے چھینے والے ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ ضمیر علی اور عامر شامل ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش 10سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیاہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سمن آباد کے علاقے رسول پارک سے سفید رنگ کی کار میں سوار تین ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر قربانی کے دو بکرے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔