جگن کاظم نے 'بدو بدی' کی مقبولیت کو عارضی قرار دے دیا

05-31-2024

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے چاہت فتح علی خان کے گانے" بدو بدی" کی مقبولیت کو عارضی قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ جگن کاظم  ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ کامیڈین سنگر چاہت فتح علی خان کے گانے" بدوبدی" سے متعلق بات کرتےہوئے جگن کاظم کا کہنا تھا کہ مذکورہ گانے کی مقبولیت عارضی ہے ویسے ہی جیسے ماضی میں   "آئی ٹو آئی" اور "ون پاؤنڈ فش" بھی عارضی طور پر کافی مقبول ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ  انسان کو ایسا کام کرنا چاہیے جو دیرپا ہو اور اس کی مقبولیت ہمیشہ ہی قائم رہے۔ جگن کاظم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ماضی میں میرے متعلق پیش گوئی کی جاتی رہی کہ میرا کیریئر ختم ہوگیا لیکن آج تک مجھے ٹی وی شوز میں "بکواس" کرنے کے پیسے ملتے ہیں۔