محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل ریفارمز کی نئی پالیسی کی تشکیل کیلئے کمر کس لی

05-31-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جیل ریفارمز کی نئی پالیسی کی تشکیل کیلئے کمر کس لی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی میں صوبہ بھر کے جیلرز کی مدت تعیناتی ایک سال ہو گی،تمام سپرنٹنڈنٹس، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس اور ایگزیکٹو افسران کے پروفیشنل کنڈکٹ کی پرکھ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر میں جیلرز کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے گی جبکہ صوبہ بھر میں قائم 44 جیلوں کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ کسی سطح  پر قانون شکنی یا نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جیل ریفارمز  ایجنڈے کے تحت نئی پالیسی کی سفارشات مرتب کی جا رہی ہیں۔