شدید گرمی: شہری ہیٹ ویو ، ہیٹ سٹروک اور سن برن سے متاثر ہونے لگے

05-31-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدیدگرمی کی لہر برقرار ہے، ہیٹ ویو، ہیٹ سٹروک اور سن برن سے شہری متاثر شدید متاثر ہورہے ہیں۔

شدید گرمی  کی لہر کے باعث صحت کے مسائل نے جنم لے لیا، ہیٹ ویو، ہیٹ سٹروک اور سن برن سے پانی کی کمی کے باعث  اکثر شہری گردوں کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ گرم موسم کے باعث نزلہ زکام  اور کھانسی کے مریض بھی بڑھ گئے جبکہ پیلے یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ نے  بھی پر پھیلا لیے ہیں۔ شہر کے ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران گیسٹرو، ہیضہ، ہیٹ سٹروک اور نزلہ زکام کے 270 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، میو ہسپتال میں 80، جناح ہسپتال 65 جبکہ سروسز ہسپتال میں 60 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر معیاری مشروبات اور آلودہ پانی گیسٹرو، ٹائیفائیڈ، پیلے یرقان کا سبب بن رہے ہیں، شہری پانی ابال کر استعمال کریں۔