سبزہ زار: دیرینہ دشمنی پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، دو افراد ہلاک

05-31-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سبزہ زار میں دیرینہ دشمنی پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حافظ اسد اشرف اپنے دوست طیب کے ساتھ گلی میں کھڑا تھا، ملزم فہد عرف فادی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دو موٹرسائیکلوں پر آیا اور فائرنگ کی جس حافظ اسد اور طیب  زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں حافظ اسد اشرف اور اس کا دوست طیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے مقتول حافظ اسد اشرف کے بھائی ندیم کی مدعیت میں  قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزم فہد عرف فادی سے مقتول کا پراپرٹی کا تنازع چل رہا تھا، ملزم فہد عرف فادی پہلے بھی مقتول حافظ اسد اشرف کو قتل کی دھمکیاں دے چکا تھا۔