ہانیہ عامر کو کلاتھنگ برانڈ کی تشہیری مہم کیلئے سلیولیس لباس پہننا مہنگا پڑ گیا
05-31-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کو معروف کلاتھنگ برانڈ کی تشہیر کیلئے سلیولیس لباس پہننا مہنگاپڑ گیا۔
حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے معروف کلاتھنگ برانڈ کی عید کلیکشن کیلئے فوٹوشوٹ کروایا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ مذکورہ فوٹو شوٹ کے زیادہ تر لُکس میں ہانیہ عامر سلیولیس ملبوسات پہنی نظر آئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ہانیہ عامر نے پروشین بلیو سلیولیس قمیض کے ساتھ ٹراؤزر زیب تن کیا جبکہ اس کے ساتھ دوپٹہ بھی اوڑھ رکھا ہے۔ ناقدین سوشل میڈیا پر اداکارہ کے پہناوے کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔