9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

05-31-2024

(لاہور نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج خالد ارشد نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ بعدازاں عدالت نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 7 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔