پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان برقرار
05-31-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 255 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 133 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 41 پوائنٹس اضافے کیساتھ 74 ہزار 873 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔