کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

05-31-2024

(لاہور نیوز) بابر اعظم نے اپنے کیرئیر کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا، وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 ہزار رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ورلڈ کلاس بلے باز بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں، انہوں نے یہ اعزاز انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پورا کیا ہے۔ ویرات کوہلی 4037 رنز سکور کرکے اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، روہت شرما 3974 رنز سکور کرکے تیسرے جب کہ پال سٹرلنگ 3589 رنز بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں ۔