بہترین پاکستانی فٹ بال ٹیم کیلئے وقت اور زیادہ میجز کھیلنے کی ضرورت ہے: ہیڈ کوچ

05-30-2024

(لاہور نیوز ) پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیفن کانسٹنٹائن کا کہنا ہے میں بہترین پاکستانی فٹ بال ٹیم بنانے کی کوشش کر رہا ہوں، ہمیں وقت کے ساتھ تربیت کیلئے زیادہ میچز کھیلنے کی ضرورت ہے۔

قومی ٹیم کے فٹ بال کوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا کوالیفائر راؤنڈ 2 کے لیے کوالیفائی کیا ہے جہاں اس کا مقابلہ سعودی عرب، اردن اور تاجکستان جیسی بڑی ٹیموں سے رہا ہے، میں نے پہلے دن سے کہا تھا کہ اس وقت پاکستان ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والا نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حقیقت پسند ہونے کی ضرورت ہے،کیا میں ورلڈ کپ میں جانا چاہتا ہوں؟ یقیناً میں یہ چاہتا ہوں اور کیا میں پاکستان کے ساتھ جانا چاہتا ہوں؟ بالکل، اس کیلئے ہمیں حقیقت پسند ہونا پڑے گا۔