پنجاب حکومت کا ہوٹلوں میں مہنگی اشیا خورونوش کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ
05-30-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہوٹلوں میں کڑاہی، دال، برگر اور دیگر کھانوں کی قیمتوں میں کمی کرائی جائےگی۔ضلعی انتظامیہ قیمتوں میں کمی کیلئے ریسٹورنٹس کی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کرے گی۔ یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے اس سے پہلے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھی فیصلہ کیا تھا اور اس کیلئے مالکان کو ڈیڈ لائن بھی دی گئی تھی۔