میئر لندن نے بابراعظم کو اپنا فیورٹ کھلاڑی قرار دے دیا

05-30-2024

(ویب ڈیسک) لندن کے میئر صادق خان بھی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فین نکلے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نےلندن میں عشائیہ دیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، لندن میئر صادق خان اور سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سمیت اہم شخصیات اور کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے کہا کہ  بابراعظم اچھی فارم میں ہیں، وہ میرے فیورٹ پلیئر اور رول ماڈل ہیں۔