چاہت فتح علی خان کے بعد ابرار الحق کا میڈیم نوجہاں کے گانے بدو بدی کا اپنا ورژن ریلیز
05-30-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرارالحق نے بھی ملکہ ترنم نورجہاں کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا اپنا ورژن ریلیز کردیا۔
معروف ٹک ٹاکر سِد ریپر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ابرارالحق کی مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ گلوکار سے چاہت فتح علی خان کا وائرل گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ گنگنانے کی فرمائش کرتے ہیں۔ٹک ٹاکر کی فرمائش پر ابرارالحق اپنی سُریلی آواز میں گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ گاتے ہیں جسے سُنتے ہوئے ٹک ٹاکر سِد ریپر بھی خوب انجوائے کرتے ہیں۔ ابرارالحق کی آواز میں گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے اس گانے کو چاہت فتح علی خان کے وائرل گانے سے بہتر قرار دیا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے بےسُرے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے گزشتہ ماہ یوٹیوب پر اپنا گانا ‘اکھ لڑی بدوبدی’ ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب وائرل ہوگیا اور صرف ایک ماہ کے اندر اس گانے کی یوٹیوب ویڈیو پر 24 ملین ویوز آچکے ہیں۔