شاداب خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلی

05-30-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سنچری مکمل کرلی۔

شاداب خان 100 ٹی 20 انٹرنیشنلز کھیلنے والے چوتھے پاکستانی ہیں کرکٹر ہیں، آج انگلینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا چوتھا ٹی 20 میچ شاداب خان کے کیرئیر کا 100 واں انٹرنیشنل ٹی20 ہے۔100 سے زائد ٹی20 انٹرنیشنلز کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز میں شعیب ملک نے 123، بابر اعظم نے 119 اور محمد حفیظ نے بھی 119 میچز کھیلے ہیں۔