آخری ٹی 20: انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

05-30-2024

(لاہورنیوز) پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لندن کے اوول گراؤنڈ میں ہونیوالے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان جوش بٹلر نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے کپتان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔  اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے باولنگ ہی کرتے، قومی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں، صائم ایوب اور عماد وسیم کی جگہ عثمان خان اور نسیم شاہ کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی۔