ٹی20 ورلڈکپ؛ گواسکر نےسیمی فائنل کیلئے ٹیموں کی پیشگوئی کردی،پاکستان ٹاپ 4 سے باہر

05-30-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم پر تنقیدکرنے والے سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق  سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے متعلق ٹاپ 4 ٹیموں آسٹریلیا، انگلینڈ بھارت اور ویسٹ انڈیز کو شامل کیا جبکہ پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات کو معدوم قرار دیا۔قبل ازیں برائن لارا، پال کولنگ ووڈ، میتھیو ہیڈن اور ایرون فنچ نے بھی پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں نہ ہونے کے برابر کہا تھا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 2 جون بروز اتوار سے ہوگا جہاں گروپ اسٹیج میں 2 مقابلے ہوں گے، پہلا امریکا اور کینڈا کے درمیان جب کہ دوسرا میچ ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیو گینی کے درمیان کھیلا جائےگا۔