والی بال سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا
05-30-2024
(لاہورنیوز) پاک آسٹریلیا والی بال سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے میچ میں بھی شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔
پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیا کو 24-26، 20-25، 20-25پوائنٹس سے شکست دی،پاکستان نے پہلے اور دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو0-3سیٹ سے شکست دی تھی۔ سیریز کے اختتام پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی اور وزیراعظم یوتھ پروگروام کے چیئرمین رانا مشہود نے انعامات تقسیم کیے۔