نوازشریف آئی ٹی سٹی میں سیلیکون بلاک کے تمام پلاٹس فروخت

05-30-2024

(لاہور نیوز) نواز شریف آئی ٹی سٹی سیلیکون بلاک کے تمام پلاٹس فروخت ہو گئے، بلاک میں آئی ٹی سے متعلقہ کمپنیز کے دفاتر بنیں گے۔

پنجاب حکومت کو پہلے فلیگ شپ پراجیکٹ میں بڑی کامیابی مل گئی، نواز شریف آئی ٹی سٹی کے سیلیکون بلاک کے تمام پلاٹس فروخت ہوگئے، سی بی ڈی پنجاب نے  سیلیکون بلاک میں واقع 28 مختلف کیٹیگریز کے پلاٹس فروخت کر دیئے۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی کے سیلیکون بلاک میں ملکی و غیر ملکی آئی ٹی کمپنیوں کی جانب سے پلاٹوں کی بکنگ کروائی گئی، بلاک میں مختلف کیٹیگریز کے 5 کنال سے 8 کنال پر مشتمل پلاٹس موجود ہیں، سی بی ڈی پنجاب سیلیکون بلاک میں بنیادی انفراسٹرکچر فراہم کرےگا۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی سیلیکون بلاک کے ماسٹر  پلان کے مطابق بلاک کے دو  طرف 250 فٹ چوڑی سڑک تعمیر کی جائے گی، بلاک کی اندرونی سڑکوں کی چوڑائی 70  فٹ تک رکھی گئی ہے، سیلیکون بلاک کے اندر 10.5 کنال پر مشتمل 4  منزلہ پارکنگ پلازہ بھی تجویز کیا گیا ہے۔ سیلیکون بلاک کے اندر بس بے اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جا ئیں گی۔