سحر خان نے ڈرامے کے سیٹ پر ڈانس کر کے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی

05-30-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان نے ڈرامے کے شوٹ کے دوران سیٹ پر ڈانس کر کے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی خوبرو اداکارہ سحر خان کے ڈانس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں سحر خان نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل "جفا" کے سیٹ پر دکھائی دیں جہاں ان کے ڈانس مووز نے مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔ یاد رہے کہ سحر خان نے حال ہی میں نامور ڈرامہ سیریل ’فیری ٹیل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔