پی ٹی آئی کی پنجاب میں جلسوں کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
05-30-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں جلسوں کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پنجاب میں جلسوں کی اجازت کے لیے ایڈووکیٹ ابوذر سلمان خان نیازی کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کیا جارہا ہے، جلسہ کرنا ہر جماعت کا آئینی حق ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تحریک انصاف کو پنجاب میں جلسے کرنے کی اجازت دی جائے، عدالت پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔