پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز کیلئے سکوٹیاں خریدنے کا منصوبہ ٹھپ
05-30-2024
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز کے لیے سکوٹیاں خریدنے کا منصوبہ ٹھپ ہو گیا۔
پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے لیڈی کانسٹیبلز کیلئے سکوٹیاں خریدنے کیلئے بھجوائی گئی سمری مسترد کر دی، آئی جی پنجاب نے خواتین اہلکاروں کے لیے 150 سکوٹیاں خریدنے کے لیے فنڈز مانگے تھے۔ پنجاب پولیس کی طرف سے سکوٹیاں خریدنے کے لیے 3 کروڑ روپے کے فنڈز مانگے گئے تھے جس سے آئندہ مالی سال میں پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز کے لیے 150 سکوٹیاں خریدی جانی تھیں۔