بنچ کی عدم دستیابی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس ڈی لسٹ

05-30-2024

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بنچ کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ڈی لسٹ کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بنچ کی دستیابی پر کیس کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو آج کی سماعت کے لیے نوٹس جاری کر رکھے تھے، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو کروائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، انتظامی ڈھانچہ ختم ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔