در فشاں سلیم نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی

05-30-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اور خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی۔

درفشاں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ہیں، ان کی شہرت کو اداکار بلال عباس کے ہمراہ حالیہ ڈرامے ’عشق مرشد‘ نے چار چاند لگا دیئے ہیں۔ اداکارہ اکثر اوقات ہی وزن زیادہ ہونے کے سبب تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے شو کے دوران درفشاں سلیم کے ساتھی، ’بھلے‘ فیم اداکار علی گل ملاح نے بھی ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا۔ اس مشورے کے بعد درفشاں سلیم کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوب کھاتے پیتے ہوئے چند تصویریں شیئر کی گئی تھیں جبکہ اب معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ نے وزن زیادہ ہونے کے سبب اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو سنجیدہ لے لیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری پر ورزش ’پیلیٹ‘ کرتے ہوئے تصویریں شیئر کی ہیں، تصویروں کے کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درفشاں جم میں موجود ہیں اور ورزش کر رہی ہیں۔