والی بال سیریز:پاکستان نے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو شکست دیدی

05-30-2024

(لاہور نیوز) پاکستان نے پاک آسٹریلیا والی بال سیریز کے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے دی۔

دوسرے میچ میں پاکستانی والی بال ٹیم نے آسٹریلیا کو 0-3 سے شکست دی، پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کینگروز کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا۔ قومی والی بال ٹیم نے میچ کے تین سیٹ 22-25، 22-25 اور 20-25 سے جیتے۔