ماہرین کا کھانے کی بیماری سے متعلق حیران کن انکشاف،تفصیلی تحقیق جاری

05-29-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ قلیل مدت میں زیادہ کھانے کی بیماری زیادہ عرصہ نہیں رہتی تاہم اس پر ایک زیادہ دقیق مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بات درست نہیں۔

تحقیق  کی سرکردہ مصنفہ کا کہنا تھا  کہ ضرورت سے زیادہ کھانے کی خرابی وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوجاتی ہے لیکن بہت سے لوگوں کے لیے یہ سالوں تک برقرار رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک کلینشین کے طور پر اکثر اوقات جن کلائنٹس کے ساتھ میں کام کرتی ہوں، وہ کئی سالوں سے اس بیماری کی اطلاع دیتے ہیں جو ان مطالعات سے متضاد ہے جو بتاتے ہیں کہ یہ بیماری زیارہ عرصہ نہیں رہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ قلیل مدت میں زیادہ کھانے پینے کی بیماری کتنی دیر تک رہتی ہے؟تاکہ ہم بہتر دیکھ بھال فراہم کر سکیں۔یہ بیماری جسے  binge eating disorder کہا جاتا ہے، عام طور 20 کی دہائی والے افراد کو ہوتی ہے جس میں لوگوں کو اپنے حد سے زیادہ کھانے کی شکایت ہوتی ہے۔