اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 جون کو طلب
05-29-2024
(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 جون کو طلب کرلیا۔
سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا، اجلاس 3 جون کو دوپہر 2 بجے ہو گا۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور مفاد عامہ کے دیگر معاملات زیربحث آئیں گے۔