‏وزیراعلیٰ پنجاب کا پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس،رپورٹ طلب

05-29-2024

(لاہور نیوز) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پتوکی میں خسرہ سے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکرٹری ہیلتھ سے فوری رپورٹ طلب کرتےہوئے وزراء اور محکمہ صحت کے حکام کو فوری طور پر پتوکی پہنچنے اور خسرہ کے مرض میں مبتلا بچوں کو بہترین علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی کوتاہی اور نااہلی کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں،کوتاہی کے ذمہ داران کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے  ہسپتالوں میں خسرہ سمیت دیگر امراض کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر خسرہ سمیت دیگر وبائی امراض کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے، متاثرہ بچوں کے علاج معالجہ میں کوئی غفلت نہ کی جائے گی۔