عوام کیلئے خوشخبری! ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی
05-29-2024
(لاہورنیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پاکستان میں ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کے لوکل ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں قیمت 60 سے 70 روپے کم ہوکر 250 روپے سے 180 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ ایل پی جی کے 3 جہاز کراچی پورٹ پر پہنچ چکے ہیں جبکہ ایل پی جی کا ایک اور جہاز دو تین روز میں پاکستان پہنچ جائے گا، آئندہ 48گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔