مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کے بغیر دنیاوی امن ممکن نہیں: طاہر اشرفی
05-29-2024
(لاہور نیوز ) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حل کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں ظلم وبربریت کا سلسلہ فوری روکے، وقت آگیا ہے کہ متحد ہوکر مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کوششیں کی جائیں، ہم اہل فلسطین کے ساتھ کھڑے تھے،کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ملک کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، پاکستان کو توڑنے میں ایک فیصد بھی حصہ ڈالنے والا ہمارا ہیروکیسے ہوسکتا ہے؟۔