سی پیک منصوبوں اور چینی ورکرز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

05-29-2024

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبوں اور چینی ورکرز کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی بی کو سی پیک منصوبوں کیلئے 20کروڑ روپے مزیدجاری کیے جائیں گے ، وزیراعظم کی توثیق کے بعد اضافی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی انجینئرز پر حالیہ دہشتگردانہ حملے کے بعد سکیورٹی مزید سخت کرنے کافیصلہ کیا گیا، پاکستان دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز سی پیک منصوبوں کوسبوتاژ کرنے کے درپے ہیں، اضافی فنڈز سے پاکستان دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزکے منصوبوں کو کاؤنٹر کیا جائے گا۔ خیال رہے وزیراعظم نے چینی انجینئرز اور ورکرز کی سکیورٹی یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی ہے۔ واضح رہے 26مارچ کو خیبرپختونخوا کے شہر بشام کے قریب چینی انجینئرز کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں 5چینی باشندے جان کی بازی ہار گئے تھے۔