پٹرول 7.50 اور ڈیزل 6.25 روپے سستا ہونے کا امکان
05-29-2024
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں کمی کے رحجان کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7.50 روپے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم جون سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 6.25 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پٹرول پر درآمدی پریمیئم گزشتہ پندرہ دن میں تقریباً 7 فیصد کم ہو کر 9.70 ڈالر فی بیرل سے 10.30 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت پٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روپے 10 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل 274 روپے 8 پیسے میں دستیاب ہے۔