صوبائی دارالحکومت میں دودھ کے نام پر 'زہر' فروخت ہونے لگا

05-29-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دودھ میں گاڑھا پن لانے کیلئے صابن اور سرف استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

شہر لاہور کے تقریباً 50 مختلف مقامات سے لیے گئے کھلے دودھ کے سیمپل فیل ہو گئے، لاہور کے مختلف مقامات پر واقع دکانوں سے لیے گئے کھلے دودھ کے سیمپل سب اسٹینڈرڈ نکلے، متعدد دکانوں میں موجود دودھ کے اندر سوڈیم کلورائیڈ اور پانی کی آمیزش پائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاش کو محفوظ کرنے والے کیمیکل فارمالین اور یوریا کھاد کی موجودگی بھی دودھ میں پائی گئی، دودھ کی ٹیسٹنگ کے دوران ایلومینیم سلفیٹ اور کاسٹک سوڈا سمیت دیگر کیمیکلز کے شواہد بھی پائے گئے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ دودھ سے کریم اور مکھن نکال کر مختلف کیمیکلز کی مدد سے تیار شدہ دودھ فروخت کیا جا رہا ہے،  ٹیسٹنگ کے دوران غیر معیاری کھلے خشک دودھ میں بھی پانی کی مقدار کئی گنا زیادہ سامنے آئی۔