لاہور بورڈ نے ملتوی شدہ عملی امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا

05-29-2024

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ملتوی ہونے والے عملی امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا۔

نئے شیڈول کے مطابق ملتوی ہونے والے مضامین کے عملی امتحان 14 جون کو منعقد ہوں گے، 28 مئی کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے امتحانات ملتوی کیے گئے تھے ۔ ملتوی ہونے والے عملی امتحانات میں فزکس، کیمسٹری، بائیو، کمپیوٹر سائنس ،لائبریری سائنس ،نرسنگ ،سائیکالوجی، آوٴٹ لائن آف ہوم اکنامکس، ہیماٹولوجی اور بلڈ بینکنگ شامل ہیں۔