4 سال پہلے خواجہ سرا کو قتل کرنیوالا ملزم سعودی عرب سے گرفتار

05-29-2024

(ویب ڈیسک) چار سال قبل خواجہ سرا کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کیا گیا جس کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم سفیان نے 2020 میں کامونکی میں خواجہ سرا عثمان کو قتل کیا تھا جس کے بعد وہ سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق انٹرپول کی مدد سے ملزم سفیان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔