فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموشی، صحیفہ جبار خٹک نے بالی ووڈ فنکاروں کو منافق قرار دیدیا

05-29-2024

(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر بالی ووڈ فنکاروں کی خاموشی پر صحیفہ جبار خٹک نے سخت تنقید کی ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ مغرب میں لوگ ہالی ووڈ فنکاروں کا اسرائیلی حمایت پر بائیکاٹ کر رہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں بالی ووڈ فنکاروں کے خلاف کوئی مہم نہیں چل رہی۔ انہوں نے لکھا کہ ہم پڑوسی ملک میں کام کرنا چاہتے ہیں اور اپنے انٹرویوز میں ان کی تعریفیں کرتے ہیں لیکن بالی ووڈ فنکار غزہ ایشو پر بالکل خاموش ہیں۔  صحیفہ جبار خٹک نے ساتھی فنکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بالی ووڈ فنکاروں کی تعریف کرنا چھوڑ دیں اور نہ ہی انہیں جنم دن کی مبارک بادیں دے کر سر پر چڑھائیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر پورا انڈیا خاموش ہے جبکہ ہمارے فنکاروں پر وہاں حکومت کی جانب سے کام کرنے پر پابندی ہے۔