دلجیت دوسانج کی پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے گانے ’جگنی‘ پر پرفارمنس

05-29-2024

(ویب ڈیسک) انڈین سپر سٹار گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج نے پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے گانے ’جگنی‘ پر شاندار پرفارمنس دی۔

دلجیت دوسانج نے انسٹاگرام پر اپنے امریکی کنسرٹ کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں ’جگنی’ گا کر حاضرین کو محظوظ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی گلوکار نے عارف لوہار کی طرح سیاہ رنگ کا کرتا اور دھوتی کا لباس پہنا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں اور وہ دلجیت دوسانج کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کیلئے محبت کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔