غلام سرور نہنگ وفاقی پراسیکیوٹر جنرل تعینات، نوٹیفکیشن جاری
05-28-2024
(لاہور نیوز) غلام سرور نہنگ وفاقی پراسیکیوٹر جنرل تعینات ہو گئے، وفاقی حکومت نے غلام سرور کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غلام سرور نہنگ کو تین سال کے لئے وفاقی پراسیکیوٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل غلام سرور نہنگ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ غلام سرور نہنگ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں وفاق کی جانب سے پیش ہوں گے۔ نئے پراسیکیوٹر جنرل غلام سرور نہنگ کل شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس میں پولیس کا موقف پیش کریں گے۔