نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی: ایاز صادق

05-28-2024

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

ایاز صادق نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا بطور صدر ن لیگ انتخاب مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکنوں کا ان پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) مزید فعال ہو گی۔ ایاز صادق نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، میاں محمد نواز شریف نے ملکی مفادات کی خاطر کٹھن فیصلے کئے، میاں محمد نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مواصلات کے شعبے نے سب سے زیادہ ترقی کی، پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھانے کا سہرا میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن ) ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔