گرمی سے چھٹکارا پانے کیلئے شہری فریج کی تلاش میں مارکیٹوں میں نکل آئے

05-28-2024

(لاہور نیوز) گرمی سے چھٹکارا پانے کے لئے شہری فریج اور اے سی کی تلاش میں مارکیٹوں میں نکل آئے۔

شہری مارکیٹوں میں فریج اور اے سی کی قیمتیں سن کر حیران رہ گئے، فریج کی قیمت 65 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک جا پہنچی جبکہ ایک ٹن اے سی کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار تک مقرر اور ڈیڑھ ٹن اے سی کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے تک جا پہنچی۔ شہریوں کا کہنا ہے گرمیوں میں اضافہ ہوا تو روم کولر بھی کام کرنا چھوڑ گئے ہیں، اے سی خریدنے آئے مگر قیمتوں نے پریشان کر دیا ہے، فریج کی تلاش میں آئے شہری بھی مایوس نظر آئے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے باعث اس سال کام بڑا متاثر ہوا ہے۔ اے سی اور فریج خریدنے کے لئے آئے زیادہ تر شہریوں کو واپس خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑ رہا ہے۔